|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2013

ballon de rزیورخ (آزادی نیوز) فیفا نے سال کے بہترین نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جس میں چار مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والے میسی ، ریبری اور کرسٹیانورونالڈو کے نام شامل ہے تفصیلات کے مطابق فیفا نے بیلون ڈی آر ایوارڈ کے لئے فرانس اور بائرن میونخ کے لئے کھیلنے والے فرنک ریبری ، ارجنٹائنہ اور بارسلونا کے لئے کھیلنے والے لیونل میسی اور پرتگال و ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو نامزد کیا گیا ہے واضح رہے میسی نے یہ ایوارڈ چار مرتبہ جیتا ہے جبکہ رونالڈو نے صرف ایک بار یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ فرانس کے ریبری اب تک یہ ایوارڈ نہ جیت سکے میسی پانچویں مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے کے لئے پر عزم ہے لیکن شائقین اور سابق کھلاڑیوں اور فیفا کے نمائندوں نے کرسٹیانو رونالڈو کو اس ایوارڈ کے لئے فیورٹ قرار دیا ہے جبکہ ریبری کو میسی اور رونالڈو کے برعکس اس ایوارڈ کو جیتنے کے لئے تیسرے نمبر پر ہے ۔ فیفا پرو ورلڈ الیون 2013ء کے کھلاڑیوں کے نام کا بھی اعلان کیا گول کیپر کے کیٹیگر ی میں: اٹلی کے بوفن ، اسپین کے کاسیلس چیک ری پبلک کے پیٹر چیک ، جرمنی کے نویر اور اسپین کے ہی وکٹر ولڈیز شامل ہیں دفاعی کھلاڑی کے کیٹگری میں اسٹریا کے البا، اسپین کے جورڈی البا برازیل کے ڈینی الوایز انگلینڈ کے بینس جرمنی کے بوٹنگ انگلینڈ کے اشیلے پول، برازیل کے ڈینٹے ، جرمنی کے مت امبلس، سربیا کے یونوووچ، بلجیئم کے کمپنی ، جرمنی کے لام، برازیل کے ڈیوڈ لویز، برازیل کے ہی مارسیلو ، پرتگال کے پیپے ، اسپین کے جیراڈ پیکے، اسپین کے ہی سرجیو راموس، برازیل کے ٹیاگو سیلوا،فرانس رافیل ویرن، سربیا کے نیمجنا ووڈچ ، اور ارجنٹائنہ کے پبملو زبیلیٹا شامل ہیں جبکہ مڈ فیلر کے کیٹگری میں اسپین کے جاوی الاؤنسو ، ویلس کے گریتھ بیل، اسپین کے سرجیو بوسکٹ، انگلینڈ کے سٹیون جیراڈ، اسپین کے اندیز انیستا، اسپین کے اسکو، جرمنی کے اوزل، اٹلی کے فرلو، جرمنی کے مارکو رویس ، جرمنی کے ہی شونس ٹائیگر، فرانس کے فرنک ریبری، نیدرلینڈ کے روبن، ایوری کوسٹ کے یایا ٹورے، چیلی کے وڈال اور اسپین کے ژاوی ہرنانڈیز کے نام شامل ہے، جبکہ فاورڈ کے کیٹگری میں ارجنٹائنہ کے ایگویرو، اٹلی کے بالوٹیلی، یوروگوائے کے کوانی، اسپین کے ڈیاگو کوسٹا، پرتگال کے کرسٹیانورونالڈو، ایگری کوسٹ کے ڈروبا، کولمبیا کے فلکاؤ، سویڈن کے ابراہمووچ ، کولینڈ لیونڈوسکی، کروشیا کے منظوکچ، ارجنٹائنہ کے لیونل میسی، برازیل کے نیمار، انگلینڈ کے وین رونی ، یوروگوائے کے سواریز اور نیدر لینڈ کے روبن وین پرسی کو نامزد کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ فیفا بلیون ڈی آر کا ایوارڈ اور فیفا پرو ورلڈ پلیئر 2013ء کا اعلان 14جنوری 2014ء کو ہوگا۔