|

وقتِ اشاعت :   December 13 – 2013

imagesکوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں مدرسے کے معلمین دو بھائیوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق لاشیں سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے غوث آباد کے قریب ریلوے ٹریک کے ساتھ ایک خالی میدان سے ملی ہیں۔ علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشیں سول اسپتال منتقل کردیں۔ مقتولین کی شناخت لاشوں کی شناخت کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کے رہائشی 31سالہ عبدالمجید تاجک اور اس کے بھائی اور 29سالہ محمد عظیم کے نام سے ہوئی۔ دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی غوث آباد میں واقع دار العلوم حنفیہ میں معلم تھے ۔ پولیس نے واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی۔