|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2014

اسلام آباد(آزادی نیوز) پرویز مشرف کے علاج کے لئے تشکیل دیئے جانے والے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کی بیماری کے حوالے رپورٹس منظر عام نہ لانے کا فیصلہ ہے۔ ورزنامہ آزادی کے مطابق پرویز مشرف کے علاج کے لئے قائم کئے گئے میڈیکل بورڈ نے حتمی فیصلہ کیا ہے کہ سابق صدر کی بیماری کے حوالے سے رپورٹس کو منظر عام پر اور نہ ہی کسی کو ان سے متعلق ا?گاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد میڈیکل بورڈ یہ فیصلہ کرے گا کہ ان کا علاج بیرون ملک یا آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہی کیا جائے تاہم اگر پرویز مشرف کا علاج فوجی اسپتال میں ممکن نہ ہوا تو انہیں بیرون ملک بھیجنے کے ا?پشن پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ روز غداری کیس میں عدالت جاتیہوئے اچانک دل میں تکلیف کے باعث پرویز مشرف کو راولپنڈی کے ا?رمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ ا?ف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ ابھی تک زیر علاج ہیں۔ اسپتال میں کسی کوان سیملنے کی اجازت نہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کو مصنوعی تنفس نہیں دیا جارہا تاہم ان کی صحت پہلے سے بہترہے۔