|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2014

لاہور: سابق ٹیسٹ کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے بطور ہیڈ کوچ دو ماہ کا معاہدہ مکمل ہونے کے بعد چیف سلیکٹر بننے کے قوی امکان ہے۔ با وثوق ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس پیر کو چیئرمین نجم سیٹھی کی سربراہی میں منعقعد ہونے جا رہا ہے، جو انتخاب عالم، ہارون الرشید، ذاکر خان، سبحان احمد پی سی بی تھنک ٹینک پر مشتمل ہو گا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ معین کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور انہیں چیف سلیکٹر کا عہدہ مل جانے کے روشن امکانات ہیں جو ٹیسٹ وکٹ کیپر راشد لطیف کے اس عہدے پر تعیناتی کے انکار سے اب تک خالی ہے۔ راشد کو پی سی بی نے پہلی اپریل کو بطور چیف سیلکٹر ذمہ داری سنبھالنے کا کہا تھا، تاہم انہوں نے پی سی بی کا آگاہ کر دیا تھا کہ وہ اس پوسٹ کو قبول نہیں کریں گے۔ ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پی سی بی کے چیئرمین نوجوان چیف سلیکٹر چاہتے ہیں، جو باقاعدگی سے میچوں کی جگہوں کا دورہ کر سکتے ہوں۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے اس مقصد کے لیئے راشد اور اب معین کا انتخاب کیا ہے جو اس عہدے کے لیئے مناسب ہو سکتے ہیں، جبکہ دیگر ممکنہ امیدوار ظہیر عباس اور اقبال قاسم شاید اس کام کے لیئے مناسب نہیں ہیں۔ بطور ہیڈ کوچ معین نے مخلوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا جن کی بدولت ایشیاء کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔ پاکستان نے ایشیاء کپ میں بطور دفاعی چیمپئنز کا مقابلہ کیا تھا۔ جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں معین کی کارکردگی کا گراف نیچے آ گیا جب پہلی بار پاکستان میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں کھیلنے میں ناکام رہا تھا۔