|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2014

مانچسٹر(اسپورٹس ڈیسک) کارلنگ کپ کے سلسلے میں گزشتہ روز 9میچز کھیلے گئے جس میں فلہم نے برینڈ فورٹ ، شیف وینسڈے نے برلے، بولٹن نے کورو، نیو کاسل نے چیلنگھم، ساؤتھہمٹن نے مینویل ، نارووچ نے کرولے، کرسٹل پیلس نے والسیل، شیف یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم جبکہ ایم کے ڈونکس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دیدی تفصیلات کے مطابق پہلے کھیلے گئے میچ میں فلہم نے برینڈ فورٹ کو 1-0سے شکست دی میچ کا واحد گول وارنوک نے کیا دوسرے کھیلے گئے میچ میں شیف وینسڈے نے نی یو کی گول کے بدولت برلے کو 1-0سے شکست دیدی تیسرے کھیلے گئے میچ میں بولٹن نے سخت مقابلے کے بعد کورو کو 3-2سے ہرادیا چوتھے کھیلے گئے میچ میں میگن کی گول کی بدولت نیوکاسل یونائیٹڈ نے چیلنگھم کو 1-0سے مات دیدی پانچوے کھیلے گئے میچ میں ساؤتھہمٹن نے بآسانی نے مینویل کو ہرادیا کروک اور پہیلے نے گول اسکور کیا چھٹے کھیلے گئے میچ میں مارفیکے کی دو گولوں کی بدولت کرولے کو 3-1سے شکست دیدی ساتھویں کھیلے گئے میچ میں گیل کی ہیٹرک کی بدولت کرسٹل پیلس نے والسیل کو 3-0سے ہرادیا آخری اور آٹھواں کھیلاگیا میچ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور شیف یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں شیف یونائیٹڈ نے پینالٹی کک کے ذریعے ویسٹ ہیم کو 5-4سے شکست دیدی آخری کھیلے گئے میچ میں لیگ ون کی ٹیم نے پریمئر لیگ کے سابقہ چیمپئن مانچسٹر یونائیٹڈ کو 4-0سے روند ڈالا تفصیلات کے مطابق ڈونکزکی جانب سے گریک اور ایفوبی نے دو دو گول اسکور کیے مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم پورے میچ میں بے بس نظر آئی ۔واضح رہے کارلنگ کپ میچز میں کامیابی حاصل کرنیوالی ٹیم دوسرے راؤنڈ داخل ہوگئے۔