|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2014

حیدرآباد دکن: بھارت کے نوجوان مسلمان طالب علم نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلطی سے اے ٹی ایم مشین سے نکلنے والے لاکھوں روپے واپس کر دیئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حیدرآباد دکن کےعلاقے محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ مسلمان طالب علم لطیف نے اے ٹی ایم مشین سے 200 روپے نکلوانے کے لئے  اپنا سیکیورٹی کوڈ ڈالا تو  مشین سے  اس کی مطلوبہ رقم کے بجائے 26 لاکھ روپے کی رقم نکل آئی جسے دیکھ کر لطیف حیران ہو گیا اور اس نے واقعے کی اطلاع بینک انتظامیہ کو دی لیکن انتظامیہ نے جواب دیا کہ یہ معاملہ ان کی دسترس میں نہیں آتا  جس کے بعد لطیف نے پولیس کی ہیلپ لائن پر فون کیا اور انھیں رقم نکلنے کا واقعہ بتایا جس پر پولیس وہ رقم اپنے ساتھ لے گئی۔ حیدرآباد پولیس چیف نے مسلمان طالب علم کو اس کی ایمانداری کے عوض محکمے کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ بینک کے عملے کی غفلت کا نتیجہ ہے۔