|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2015

کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے غیورعوام سیاپیل کرونگا محبت کایہ سفرجاری رکھیں انہوں نے یہ بات بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوا کہا کہ بلوچستان کے غیورعوام سیاپیل کرونگا محبت کایہ سفرجاری رکھیں،ہم نے آزادہوتے ہوئے بھی آزادی قتل غارت کرکے گنوادی۔کیا اللہ نے یہ زندگی پہاڑوں پر گزارنے کے لیے دی ہے؟،لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ زندگی اللہ تعالی کی دین ہے یہ صرف ایک مرتبہ ملتی ہے،آپ کو محبت کا یہ سفر مبارک ہو۔آپ نے اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی ٹھان لی ہے،کمانڈر سدرن کمانڈکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اداروں کی کارروائی،نوجوانوں کی کوششوں سے امن قائم ہوا۔بلوچستان میں خوشیاں پھوٹنے لگی ہیں ،بلو چستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے ۔