|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2015

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی کے علاقے پولی میں بارودی سرنگ دھماکے میں بکری ہلا ک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی سے پانچ کلو میٹر دور پولی کے مقام پر ایف سی چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ پر بکری چڑھ گئی جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا اور بکری ہلاک ہوگئی۔