|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2015

نوشکی: پاک افغان سرحدی افغان علاقے شوراوک میں افغان فوجیوں کی دو گاڑیاں بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ،35سے زائد افغان فوجی ہلاک جبکہ گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئے،سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے علاقہ شوراوک کے قریب افغان فوجیوں کی دو گاڑیاں اولسوالی شواروک سے قندھار کی جانب جارہے تھے کہ راستے میں نصب کئے گئے بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ،جس سے دونوں گاڑیاں مکمل طو ر تباہ ہوگئے اور گاڑیوں میں سوار35سے زائد افغان فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے،جبکہ مسلسل حملوں اورجانی نقصانات کے بعد اطلاعات کے مطابق افغان فوجیوں نے اولسوالی شوراوک کا کنٹرول چھوڑ دیاہے اور علاقہ اب طالبان کے کنٹرول میں ہے ،موسم گرما کے شروع ہوتے ہی افغان فورسز پر طالبان کے حملوں میں شدت آئی ہے اور خیال ظاہر کیاجارہاہے کہ بارودی سرنگیں افغان طالبان نے نصب کی تھی۔