|

وقتِ اشاعت :   July 8 – 2015

جعفرآباد: ڈیرہ اللہ یار کے قریب باراتیوں کی بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث الٹ گئی،دو عورتیں اور دو بچے موقع پر جاں بحق،7 باراتی زخمی،شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں،لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچایا گیا۔ڈرائیور موقع سے فرار،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے قریب جھڈیر شاخ کے مقام پر عمرانی گوٹھ سے بارات لیکر جانے والی بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2خواتین صغرا بی بی،بشیراں بی بی،کمسن بچے صابرہ،اور اسرار احمد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 7باراتی شدید زخمی ہوگئے ۔جبکہ حادثے کے بعد ڈیرہ اللہ یار پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچایا۔جہاں سے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیے گئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔جبکہ خوفناک حادثے کے بعد شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں ۔جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق بھنگر قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔