|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2016

پشاور : پی آئی اے نے آل پاکستان چیلنج فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں جاری آل پاکستان چیلنج فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آخری سیمی فائنل میچ پی آئی اے اور پاکستان واپڈا کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا ۔ کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول سے برابر تھی۔ دوسرے ہا ف میچ کے آغاز بڑی تیزی سے ہوااور لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں برابر تھی۔ میچ کے فیصلہ پیلٹی ککس پر ہوا جس میں پی آئی اے نے پاکستان واپڈا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔