|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2016

کرا چی: شہید اکبر ناگوری ڈی ایف اے ساؤتھ جنرل فٹبال لیگ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ھے لیاری جنرل میں کھیلے گئے پہلے میچ مییں کراچی محمڈن نے لیاری کی قدیم نامور ٹیم سیفی اسپورٹس کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر تین قیمتی پوائنٹ حاصل کیئے کراچی محمڈن کی طرف سے مجیب الرحمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے تئیسویں اور پچیسویں منٹ میں لگاتار دو گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا دوسرے سنسنی خیز مقابلے میں پاک زمیندار نے گزدر آباد اسٹار کو بھی صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی میچ کا پہلا گول پہلے ہاف کے پچیسویں منٹ میں ولی محمد نے کیا کھیل کے دوسرے ہاف کے چون ویں منٹ میں دوسرا گول فاتح ٹیم کے آصف نے اسکور کیا ۔ ککری گراوء4 نڈ میں کھیلا گیا پہلا میچ ساجدی بلوچ نے لیاری ککرز کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا ساجدی بلوچ کی طرف سے کھیل کے پچیسویں اور ستائسویں منٹ میں عرفان نے دو گول کیئے پہلے ہاف میں ساجدی بلوچ کو صفر دو کی برتری حاصل تھی کھیل کے دوسرے ہاف کے تریپن ویں منٹ میں لیاری ککرز کے وقاص نے گول کرکے کھیل میں دلچسپی پیدا کی میچ کے چھپن ویں منٹ میں ساجدی بلوچ کے سہراب نے تیسرا گول کرکے مقابلہ تین ایک کی برتری سے جیت لی جبکہ دوسرے شاندار اور دلچسپ مقابلے میں رانگی واڑہ اسپورٹس نے نوجوان کھلاڈیوں پر مشتمل انور عیسی میموریل کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر تین پوائنٹ حاصل کیئے میچ کا واحد گول سینتالیس ویں منٹ میں غلام محمد کیا میچ ریفری یونس لعل ، اعظم ، جاوید کارلوس ، انور شاہ ڈپٹی ریفری سعید ، عامر ، یوسف کے ایم سی ، یوسف فیفا ، اقبال ، نعیم میچ کمشنر حاجی اقبال اور اللہ بخش بلوچ تھے