|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2017

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کرانے کیلئے بھارتی عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں، کلبھوشن یادیو بھارتی عزائم کا کھلا ثبوت ہے، کلبھوشن یادیو کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، پاک فوج عوام کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کرے گی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہماری یکجہتی جاری رہے گی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے متے والا اور مناور سیکٹرز کا دورا کیا جہاں انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کی، آرمی چیف کو جی او سی کی آپریشنل تیاریوں بارے بریفنگ بھی دی گی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں کے پیشہ ورانہ امور کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج کا ہر جوان پیشہ ورانہ مہارت رکھتا ہے، لان آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا جائے، انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر مظالم ڈھا رہا ہے اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کرکے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، پاک فوج مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی جاری رکھے گی، آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے حوالے سے بھارتی عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں، کلبھوشن یادیو بھارتی عزائم کا واضح ثبوت ہیں، ان کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں جائیں گے، آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کی ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایل او سی پر بھارتی فائرنگ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی توجہ ہٹانے کیلئے ہے، پاک فوج پاکستانی آزاد کشمیر کے عوام کو ہر طرح کے شر سے محفوظ بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کرے گی،دریں اثناء آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چارسدہ دھماکوں میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی فوری کارروائی نے بہت سی جانوں کو بچالیا۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چارسدہ دھماکوں میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔آرمی چیف نے چارسدہ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے فوری ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی فوری کارروائی نے بہت سی جانوں کو بچالیا۔