|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2017

گڈانی : وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارکو کوسٹل ریفائنری مستقبل میں اربوں ڈالر سالانہ پاکستان کو منافع دیگی پورے پاکستان نے گزشتہ کئی عشروں میں بلوچستان کی جوسوئی گیس استعمال کی ہے وہ آج وہ قرض اتارنے کا موقع میسر ہوا ہے وفاقی حکومت نے آج بلوچستان کو تعمیر وترقی کے سفر میں شامل کیا ہے وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں کہ یہ پراجیکٹ بلوچستان کا ہے اور اسکے فوائد بلوچستان کو ملنے چاہییں ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کے روز کنڈ گڈانی کے مقام پر پارکو کوسٹل ریفائنری کی مجوزہ سائٹ دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،وفاقی وزیر نے کہا کہ پارکو میں چالیس فیصد ابودبئی اور ساٹھ فیصد حکومت پاکستان کے شےئرہیں پارکو اپنے سرمایے سے چھ بلین ڈالر کی لاگت سے اس پراجیکٹ کا آغاز کررہی ہے یہ ہماری حکومت کی ایک کمٹمنٹ ہے کہ ہم نہ صر ف پاکستان کے آج کے بلکہ مستقبل کے بھی مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں مجموعی طورپر اس پراجیکٹ سے ملک کا فائدہ ہوگا اور سالانہ اربو ں ڈالر منافع دیگا ،انھوں نے کہا کہ ایگرو فرٹیلائزر انڈسٹری سے چارگنا بڑا پراجیکٹ ہے اور ایسے پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے چھ سے سات سال درکارہوتے ہیں لیکن پارکو کی ٹیم انشاء اللہ چار سال کے عرصے میں اس پراجیکٹ کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائیگی وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ایل این جی کے ضروریات پوری کرنے کیلئے موجودہ حکومت نے شارٹ ٹرم پالیسی اپنائی ہے اسکے ثمرات سے پوری قوم مستفید ہونے جارہی ہے ارسالوں میں بلوچستان میں شاہراؤں کانیٹ ورک بچھانے اور دیگر جو ترقیاتی کام کئے ہیں ماضی میں انکی نظیر نہیں ملتی ناشتہ آپ گوادر میں اور لنچ کوئٹہ میں کرسکتے ہیں اس بات کا برملا اظہار وزیر اعظم ہر فنکشن میں کرتے ہیں موجودہ وفاقی حکومت اور وزیر بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی حکومت کے مابین جو ہم آہنگی کی فضاء قائم ہے سابق وزیر اعلیٰ کی نسبت موجودہ وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری صوبے کی تعمیر وترقی اور ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بڑھ چڑھ کوششیں کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کاروں بلوچستان کے حوالے سے نہ صرف اعتماد بحال ہواہے بلکہ بلوچستان کے ریکوڈ ک سیندک کے معاملات بھی آپکے سامنے ہیں سوئی گیس کی رائلٹی ریونیو کا جو معاملہ تھا وہ بھی ہماری حکومت نے حل کردیا ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بلوچستان کے ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں LPG کے اےئرمکس پلانٹ لگانے اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے حبکو کول پاورپراجیکٹ کا افتتاح اور گوادر پورٹ سٹی کو انٹرنیشنل تجارتی زون بنانے میں میاں صاحب کا وژن اور کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے انھوں نے کہا کہ پارکو کوسٹل ریفائنری میں یومیہ دو لاکھ بیرل کروڈ آئل کی پیداوار اور چار لاکھ ٹن کروڑ آئل اسٹوریج کی گنجائش ہوگی ،انھوں نے کہا کہ کسی بھی پراجیکٹ کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ کی تیاری اہم ایشو ہوتاہے الحمدوللہ فیزیبلٹی کی تیاری مکمل ہوچکی ہے کنسلٹنسی کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کیلئے ٹینڈر بھی جاری کئے جارہے ہیں یہ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنارہوگا اور یومیہ دولاکھ بیرل کروڈآئل ریفائن کرنے کی اس میں صلاحیت ہوگی انھوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی بدولت پٹرولیم اور ڈیزل کے طلب کی 80فیصد ضروریات پوری ہونگی ہمیں صرف کروڈآئل امپورٹ کرنے کی ضرورت ہوگی ویلیو ایڈیشن ہم خود کرینگے ،سات سال میں آپ دیکھیں گے کہ یہ پراجیکٹ ہمارے یورینیم کی بیس فیصد ضروریات بھی پوری کریگا،اور اس پراجیکٹ سے مقامی آبادی اورسمندری حیات کو کوئی نقصان نہیں ہوگا،ماحولیات کے حوالے سے بھی ہم نے ریسرچ کیا ہے جدید ترین ہائیڈروٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا ،اور یہ ایشیاء کی جدید ترین ریفائنری ہوگی جو ڈیز ل اور پٹرول فراہم کریگی ہمیں امید ہے کہ یہ پاکستان نہیں بلکہ پورے ریجن میں ایکسپورٹ کرکے خطے میں ہم ایک نئی تجارت کا آغاز کرینگے ،تقریب میں سیکریٹری پٹرولیم ارشد مرزا ، ایم ڈی پارکو ، ڈپٹی ایم ڈی شاہد محمود ، پراجیکٹ ہیڈوائز ر شجاعت الدیں کے علاوہ مقامی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔