سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ یہ تاثر ٹھیک نہیں ہے کہ فوج کے تمام سربراہوں کے ساتھ ان کی مخالفت یا مخاصمت رہی جب کہ کچھ فوجی سربراہوں کے ساتھ میری بنی بھی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے مزاحتمی سیاست، اداروں کے درمیان ٹکراؤ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور اگر کوئی قانونی کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا تو وہ اس سے اتفاق نہیں رکھتے ہیں۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ تاثر ٹھیک نہیں ہے کہ فوج کے تمام سربراہوں کے ساتھ ان کی مخالفت مخاصمت رہی ہے، کچھ فوجی سربراہوں کے ساتھ میری بنی بھی ہے اور وہ ان کے ساتھ بہت اچھے رہے ہیں۔