|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2017

اسپین کے شہر بارسلونا میں ڈرائیور نے وین راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا کے علاقے رمبلاس میں ایک شخص نے تیز رفتار وین لا بقیریا مارکیٹ میں راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں کم ازکم 18 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

واقعے کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا اور شہریوں کو کچلنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی جب کہ مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ ہے۔ اس قسم کی اطلاعات بھی ہیں کہ جائے حادثہ کے قریب ہی دو افراد نے ایک ریسٹورنٹ میں متعدد افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا ہے جن کی بازیابی کے لئے آپریشن جاری ہے۔