|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2017

اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش میں بجلی گھر کا بوائلر پھٹنے سے 25 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی میں واقع تھرمل پلانٹ کے 500 میگا واٹ تھرمل یونٹ کا بوائلر اس وقت پھٹا جب وہاں کام کرنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ واقعے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں رائے بریلی اور لکھنو کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

بھارتی حکام نے 25 افراد کی ہلاکت کے تصدیق کردی ہے جب کہ 100 سے زائد افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بوائلر کے ٹکڑے لگنےاور بھاپ سے لوگ بری طرح زخمی ہیں، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ریاستی حکومت نے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے 2 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بوائلر پھٹنے کی وجہ اس کے والو میں پیدا ہونے والی خرابی ہوسکتی ہے تاہم یہ اپنی جگہ ایک سوال ہے کہ اس پیداواری یونٹ کو لگے ابھی صرف 3 ماہ ہی ہوئے تھے۔