|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2018

 اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہورہا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بدھ کو قومی سلامتی کا اجلاس طلب کیا تھا تاہم اب یہ اجلاس آج ہورہا ہے۔ 

اجلاس میں وزیردفاع خرم دستگیر، وزیرخارجہ خواجہ آصف، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح  افواج  کے سربراہان سمیت دیگر سول وعسکری حکام شریک ہوں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان پر غور سمیت  ملکی وعلاقائی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا۔