|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2018

کوئٹہ : دوسرا آل کراچی علی حیدر شہید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ مولوی عثمان پارک بھیا باغ میں کھیلے گئے سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد کراچی محمڈن کی ٹیم اور حیدری بلوچ کے درمیان میچ مقررہ وقت تک تین تین گول سے برابر ہونے کے بعد کراچی محمڈن نے پینلٹی کک جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

شائقین فٹبال سے بھرے گراونڈ میں کراچی محمڈن کی طرف سے پہلا گول 21 ویں منٹ میں شاہ میر نے کیا جسے 25 منٹ میں مبشر نے گول کرکے برابر کیا میچ کے پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔

دوسرے ہاف کے 32 ویں منٹ میں دوسرا گول بھی حیدری بلوچ کے مبشر نے 52 ویں منٹ میں آفتاب نے جب کہ کراچی محمڈن کی طرف سے 39 ویں منٹ میں عبدالغنی 69 ویں منٹ میں عادل نے ایک ایک گول کیا ۔

میچ کا فیصلہ پینلٹی کک پرہوا جس میں کراچی محمڈن نے 5-4سے جیت لیا ۔ جیتا میچ کے مہمان خصوصی لیاری کے نوجوان سیاسی اور سماجی رہنما منان عبدالمجید تھے جن کا میچ سے پہلے دونوں ٹیموں کے کھلاڈیوں سے تعارف کرایا گیا میچ ریفری محمد اعظم میچ کمشنر فدا حسین اور میڈیا کوارڈینیٹر محمد شریف بلوچ تھے ۔