اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔
عدالت کی جانب سے فیصلے کو تین بار مؤخر کرکے اسے ساڑھے تین بجے سنانے کا وقت دیا تھا گیا لیکن فیصلہ تاخیر کا شکار ہوگیا اور ایک بار پھر احستاب عدالت کے جج کی جانب سے بتایا گیا کہ فیصلہ سنانے میں 30 سے 40 منٹ لگ سکتے ہیں۔
عدالتی عملے کا کہناہے کہ ابھی فیصلہ نہیں سنایا جارہا، جج کی وکلا سے بات چیت جاری ہے اور فیصلہ میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں سنایا جائے گا۔