|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2018

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان بھی وزیر اعظم عمران خان کے نقش قدم پر چل نکلے صوبائی حکومت کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے پہلے 100دن کا پلان ترتیب دینا شروع کردیاترجیحات کی تیاری کیلئے تمام صوبائی محکموں سے محکمانہ تفصیلات طلب کرلیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے تمام صوبائی محکموں کو سربراہاں کومراسلہ ارسال کیا ہے جس میں بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستان اپنی حکومت کے پہلے 100دن کا پلان ترتیب دے رہے ہیں۔

جس کیلئے تمام سرکاری محکموں سے ان کے محکموں کے موجودہ بجٹ ، ترقیاتی بجٹ ،ملازمین کی تعداد ، خالی اسامیوں کی تعداد ،محکموں کے اہم ایشوز اور ان کا حل کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں صوبائی محکموں کے سربراہان نے اس حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

توقع ہے وزیر اعلی بلوچستان صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلا س میں تمام صوبائی محکموں سے بریفنگ حاصل کر چند روز میں صوبائی حکومت کی ترجیحات پر مشتمل 100روز کاپلان کا اعلان کریں گے