|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2018

کوئٹہ: کوئٹہ میں داماد نے گھریلو تنازع پر سسر کوڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کیچی بیگ کی حدود کلی کمالو میں قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں امیر محمد نے مبینہ طور پر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر سسر تاج محمد ولد گل باران ساسولی کو ڈنڈوں کے پے درپے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔

اور فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور زخمی کو سول ہسپتال پہنچایا تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔ ڈاکٹر کے مطابق تاج محمد کو سر اور جسم کے بالائی حصوں میں شدید زخم آئے تھے جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجہ گھریلو تنازع ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔