|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2019

اوستہ محمد : اوستہ محمد کے اکثر محلوں میں کئی سالوں سے گیس سے عوام محروم جبکہ گیس کی بلوں کا بھر مار حکومت نوٹس لیں عوامی حلقوں کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق اوستہ محمدشہر اور مختلف محلوں میں آباد قربان کالونی حاجی یعقوب محلہ مستوئی محلہ ہندو محلہ جانکالونی اور فردوس کالونی میں گیس کے پمپ اور گیس میٹر لگائے گئے ہیں ۔

لیکن گیس موجود نہیں اور شہری گیس نہ ہونے کی وجہ سے مہنگے داموں لکڑیاں خرید کر گزارہ کر رہے ہیں اور گیس نہ ہونے کے باوجود گیس کی بلوں کی بھرمار جس سے صارفین کو بلوں کے ذریعے مقروض کردیا ہے اور ہر ماہ بلوں کی رقم لاکھوں روپے سے زائد ہوگئے ہیں اور ایک طرف گیس کی سہولیات میسرنہیں دوسری طرف عوام پر بلوں کا بوجھ میں اضافہ ہونے کی وجہ سے شہر سخت مشکلات اور پریشانیوں سے دوچار ہے۔

انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ اوستہ محمد میں بغیر گیس دینے اوربلوں میں اضافی رقم شامل کرنے کی فوری نوٹس لیکر محلوں میں گیس کی سہولیات مہیا کیا جائے اوراضافی رقم بلوں میں لگائے جا رہے ہیں ان کا نوٹس لیکر عوام کو ناجائز مقروض ہونے سے بچایا جائے ۔