|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2019

پنجگور :  پنجگور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ محکمہ خوراک میں گندم کی عدم دستیابی لوگوں کے مشکلات میں اضافہ۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گندم کے بحران کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کو مشکلات کا سامنا ہے 40 کلو گرام والی بوری پہلے 1600میں فروخت ہورہا تھا اب 2000 ہوگیا ہے اسی طرح 20کلو والا پہلے آٹھ سو روپے تھا اب ایک ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے وہ بھی کیمیکل مکس غیر معیاری آٹے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ خوراک پنجگور میں سالہا سال گندم کی عدم دستیابی سے لوگوں کی مشکلات میں اور اضافہ ہوگیا ہے اور پنجگور میں گندم کے جو ڈیلرز ہیں ان کے پاس بھی گندم موجود نہیں جبکہ پنجگور کا واحد فلور مل بھی بند ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پنجگور کے گندم کا کوٹہ دیگر علاقوں میں فروخت کرکے کرایوں اور دیگر ذرائع سے کروڑوں روپے وصول کیا جارہا ہے اور پنجگور کے لوگ سالہا سال گندم سے محروم ہیں اب جبکہ گندم کی اگائی گا بھی وقت ہے زمیندار گندم کی بیج کے لئے سرگردان ہیں علاقے کے عوامی حلقوں نے آٹے کی بڑھتے ہوئے قیمتوں اور محکمہ خوراک پنجگور میں گندم کی عدم دستیابی کا نوٹس لینے اور تحقیقات کی ا پیل کی ہے۔

Trackbacks/Pingbacks

  1.  پنجگور،گندم کا کوٹہ فروخت کئے جانے کا انکشاف – Balochistan Affairs

Comments are closed.