|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2019

ڈیرہ مراد جمالی : بلوچستان میں محکمہ لوکل گورنمنٹ میڑوپولیٹن کوئٹہ میونسپل کارپورشن حب میونسپل کمیٹوں ڈسڑکٹ کونسلوں کی انتظامی پوسٹوں پر سنیئر آفیسران کی تعنیاتی کے بجائے جونیئر آفیسروں کی تعنیاتی سے 58چیف آفیسروں سمیت دیگر لوکل گورنمنٹ کے آفیسر سروس ٹریبونل ودیگر عدالت میں پہنچ گئے۔

28کیسوں کی سماعت چلنے لگی چیف آفیسروں نے عدالتوں کی حاضریوں پر کوئٹہ میں ڈیرے ڈال دیئے علاقائی دفاتر میں ویرانگی چھا گئی عوام رل گئی شہر گندگی کے ڈھیر کا منظر پیش کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں محکمہ لوکل گورنمنٹ میڑوپولیٹن کوئٹہ میونسپل کارپورشن حب سمیت میونسپل کمیٹوں ڈسڑکٹ کونسلوں کے چیف آفیسروں کی 19گریڈ 18گریڈ اور سترہ گریڈ انتظامی پوسٹوں پر سیاسی بنیادوں پر جونیئر کلرک اکاؤنٹ آفیسروں کو تعنیاتی کیا جانے کے خلاف لوکل گورنمنٹ کے سنیئر آفیسروں نے سیکریڑی لوکل گورنمنٹ کے فیصلوں کے خلاف 58چیف آفیسروں سمیت دیگر لوکل گورنمنٹ کے آفیسروں نے سروس ٹریبونل ودیگر عدالت میں ایک دوسروں کے خلاف کیس دائر کر رکھے ہیں۔

جن میں سے 28کیسوں کی سماعت منظور ہونے کی وجہ سے چیف آفیسر ضلعوں میں رہنے کے بجائے عدالتوں کی حاضریوں پر کوئٹہ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں علاقائی سطح پر عوام رل گئی ہے شہروں میں گندگی کے ڈھیر کے مناظر پیش کرنے لگے ہیں زرائع کے مطابق حب کارپوریشن سمیت دیگر میونسپل کمیٹی میں سولہ گریڈ آفیسرز اور اہلکار تعنیات کیئے گئے ہیں۔