|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2020

کولاراڈو: امریکی ریاست کولاراڈو میں گھریلو طور پر تیار کردہ چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر ڈیلٹا میں نجی طور پر زیر استعمال ایک چھوٹا طیارہ ایئرپورٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ  طیارہ فضا میں ہچکولے کھا رہا تھا اور پیراشوٹ کے ذریعے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایک مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ گرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ گھریلو طور پر بنائے جانے والے ایک طیاروں کی ایک شکل ہے۔ ایک انجن اور کم وزن والے ایسے طیارے نجی طور پر تیار کیے جارہے ہیں۔ ایسے طیاروں میں ہنگامی لینڈنگ کے لیے پیراشوٹ بھی ہوتا ہے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ امریکا میں چھوٹے طیاروں کے گر تباہ ہونے کے واقعات عام ہیں۔