|

وقتِ اشاعت :   May 14 – 2020

اوستا محمد:  ممتاز قبائلی رہنما نوجوان سیاسی قیادت میر فاروق خان جمالی نے روز نامہ آزادی اوستہ محمد کے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

بلوچستان کے لوگ محب وطن اور اپنے پیارے ملک پاکستان سے شدید محبت بھارتی جنرلوں کے عزائم خاک میں ملا دے گی انہوں نے کہا کہ اس ملک کی عوام اور افواج پاکستان ایک ہی پیج پر ہیں اورایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہیں اب وہ وقت دور نہیں ہے جب کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا اور ہندوستان اپنے ناپاک عزائم اور مسلم دشمنی کی وجہ سے خود ہی خاک میں مل کر نیست ونابود ہو جائے گا۔ بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے والا ان کا سازشی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ۔

ہندوستانی جنرلوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ آپ کے لئے ہماری آئی ایس آئی ہی کافی ہے جس کے شیروں نے تمھارے ہر گھناؤنے عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ اور انشاء اللہ پاکستان تا قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔ افواج پاکستان نے ملک کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور دشمنوں کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیا ہے پوری قوم کو اپنے بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے کیونکہ انہوں نے ہردور میں پاکستان کی بقا اور ان کی سلامتی کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور پاک فوج کی قربانیوں کو پاکستان کے عوام فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔