|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ یہاں پر انصاف صرف پیزا والوں کو ہی ملتا ہے،کاش اس ملک میں عدل ہوتا اگر ہوتا تو یہ سب کچھ ہمیں دیکھنا نہ پڑتا، حاکموں کو اپنی ہی عدالتوں پر اعتبار نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ یہاں پر انصاف صرف پیزا والوں کو ہی ملتا ہے، کاش اس ملک میں عدل ہوتا اگر ہوتا تو یہ سب کچھ ہمیں دیکھنا نہ پڑتا، حاکموں کو اپنی ہی عدالتوں پر اعتبار نہیں انہوں نے کہا کہ دوسرے حکمرانوں کے دورِ اقتدار میں تو ہمارے ووٹ ان کی جھولی میں تو نہیں تھے تو پھر کیوں اس دور میں بھی ہمارے ساتھ یہء روایہ اپنایا گیا؟ اور یہ تاریخ میں لکھا جاچکاہے۔