کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد دس اسکولز اور ایک یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا نجی ٹی وی نے ترجمان بلوچستان حکومت کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد دس اسکولوں اور ایک یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابقترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تا حال بلوچستان میں کورونا کے کچھ کیسسز موجود ہیں۔
جو کہ ایک تشویشناک بات ہے جس پر وزیر اعلی جام کمال خان نے بھی اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس ضمن میں فوری طور صورتحال کا از سر نو جائزہ لینے اور بہتر تیاریوں اور حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت جاری کیے کہ اس حوالے سے کوتاہی اور غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یونیورسٹی آف بلوچستان کے ٹیچنگ اور دیگر اسٹاپ میں کورونا کیسز تصدیق کے بعد انہیں 14روز کے یے قرنطینہ منتقل کردیا ہے۔
جبکہ کچھ اسکولوں میں کورونا کیسز ریورٹ ہونے کے بعد انہیں احتیاطی تدبیر کے طور پر فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے عوام سے پرزور اپیل کی اس حوالے سے ایس او پیز کا ضرور خیال رکھا جائے کیونکہ کورونا کیسز کم ضرور ہوئے ہیں مگر ختم نہیں ہوئے ہیں دریں اثنائبلوچستان کے محکمہ تعلیم نے کوروناوائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کوئٹہ کے تین تعلیمی ادارے اور ژوب کا ایک اسکول بند کردیا گیا۔
سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں 21ستمبر سے شروع ہونیوالی کلاسز بھی ملتوی کردی گئی ہیں،ڈائریکٹر اسکولز بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جناح ٹاو ن کوئٹہ میں 6کیسز،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلی عالم خان عالمو چوک کوئٹہ اور لیڈی سنڈیمن گرلز ہائی اسکول کوئٹہ میں کوروناکے دو دو کیسز سامنے کے بعد تینوں تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ژوب میں پانچ کیسز سامنے کے بعد اسے بھی بند کردیا گیا ہے اسی طر ح سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں شروع ہونیوالی کلاسز جن کاآغاز پیر21ستمبر سے ہوناتھا،انھیں بھی ملتوی کردیاگیاہے،سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کا ہا سٹل،ڈے کئیر سینٹر،اور لائبریری بھی بند رہے گی۔