|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2020

کراچی:کراچی کے ساحلی علاقے مبارک ولیج میں وہیل مچھلی نظر آگئی۔ مبارک ولیج کے مقامی غوطہ خوروں نے وہیل کے ساتھ ڈائیونگ کر تے ہوئے ویڈیو بنالی ہے۔وہیل شارک دنیا کی سب سے بڑی مچھلی ہوتی ہے،

وہیل شارک کے ساتھ ڈائیونگ کی یہ دوسری ویڈیو سامنے آگئی۔ اس قبل رواں سال جون کے مہینے میں چرنا آئی لینڈ کے قریب وہیل مچھلی نظر آگئی تھی۔

مبارک ولیج کے مقامی غوطہ خوروں پیار علی بلوچ، دل جان بلوچ اور قلندر بخش نے یہ ویڈیو بنالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سمندر میں مچھلی کے شکار میں مصروف تھے کہ انہیں یہ وہیل مچھلی نظر آگئی۔ انہوں نے وھیل کے ساتھ ویڈیو بنائی اور کافی دیر تک وھیل مچھلی ساتھ کھیلتے رہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہیل مچھلی انسان دوست مچھلی ہے۔ وہ انسان کو کبھی بھی نقصان نہیں پہنچاتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہیل مچھلی ایک نایاب نسل کی سمندری حیات ہے۔

اب ان کی نسل دنیا میں معدوم ہورہی ہے۔.کیونکہ ملک میں عالمی قوانین میرین پروٹیکٹیڈ ایریا (ایم پی اے) پر عملدر آمد نہیں ہورہا ہے۔ خوطہ خوروں نے چرنا آئی لینڈ اور کیپ ماؤس (راس موری) کو میرین پروٹیکٹیڈ ایریا قراردینے کا مطالبہ کیا کیونکہ نایاب سمندری حیات ان علاقوں میں بڑی تعداد میں پائی جاتی ہے۔ تاکہ ان کی نسل بچ سکیں۔