|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2020

لسبیلہ: حب میں بچی کے ساتھی زیادتی کا دوسرا واقعہ، چیزل آبادمیں 60 سالہ درندہ صفت شخص نے 13 سالہ بچی کو جنسی ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملزم گرفتارمقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہرحب کے علاقے چیزل آباد میں جمعہ کے روز 13 سالہ بچی کے ساتھ ذیادتی کا واقعہ رونما ہوا جہاں بچی رشتہ داروں سے ملنے اپنے گھر سے نکلی تو پہلے سے گھات لگائے ہوئے 60 سالہ گل جان نامی شخص بچی کو زبردستی اپنے گھر کے۔

اندر لے جاکر بچی کو جنسی ذیادتی کا نشانہ بنایابچی کے شور مچانے پر اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔اس حوالے سے ایس ایچ او حب سٹی عطا اللہ نمانی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم گل جان اور بچی کی ابتدائی میڈیکل معائنہ میں ڈاکٹروں نے بچی کے ساتھ ذیادتی کی تصدیق کردی۔

ہے جس کے بعد پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران معصوم بچیوں کے ساتھ ذیادتی کا یہ حب میں دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے۔