|

وقتِ اشاعت :   October 2 – 2020

تربت: بروقت طبی سہولیات نہ ملنے پر بلیدہ سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون دوران زچگی جان کی بازی ہارگئی۔ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون بروقت طبی سہولیات نہ ملنے پر جان کی بازی ہارگئی،اطلاعات کے مطابق بلیدہ سلو کے رہائشی نصیب احمد کی اہلیہ بلیدہ میں بروقت طبی سہولیات نہ ملنے پر انتقال کرگئیں،اطلاعات کے مطابق بلیدہ میں لیڈی ڈاکٹر کی سہولت نہ ہونے اور ناقص طبی سہولیات کیوجہ سے حاملہ خاتون کو تربت منتقل کردیاگیا۔

جہاں وہ جان کی بازی ہارگئیں۔ یادرہے کہ اس سے قبل بھی بروقت طبی سہولیات نہ ملنے پر بلیدہ زامران سے تعلق رکھنے والے کئی خواتین دوران زچگی دم توڈ چکے ہیں،عوامی حلقوں نے کہاکہ صوبائی حکومتوں نے ماضی سے لیکر ابتک اس حلقے کو ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت پسماندہ رکھ جہاں لیڈی ڈاکٹر کی سہولت تک میسر نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ بلیدہ زامران کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں خصوصاً خواتین کیلئے لیڈی ڈاکٹر کی سہولت نہ ہونا باعث تشویش ہے جس سے خواتین مختلف مسائل کاسامنا کررہی ہیں۔