|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2020

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے بڑے نادہندہ سرکاری ہسپتالوں کی گیس منقطع کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس جی سی کی طرف سے ایک مرتبہ پھر سرکاری نادہندہ ہسپتالوں کو ایک ہفتی کی مزید مہلت دے دی گئی ہے۔ ایس ای جی سی کے مطابق 10 اکتوبر تک اگر واجبات جمع نہ ہوئے تو گیس منقطع کی جائے گی۔ ایس ایس جی سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ آخری اور حتمی مہلت کا دورانیہ گزرنے کے بعد سارے ڈفالٹر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی۔طترجمان کے مطابق این آئی سی ایچ اورٹراما سینٹر سمیت دیگر ہسپتالوں کی گیس منقطع کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے دیگر نادہندہ ہسپتالوں میں کراچی سول ہسپتال کا ٹرامہ سینٹر۔ سندھ گورنمینٹ ہسپتال۔ سول سروسز ہسپتال نزد خالقڈنو ھال اور آئی سی یو ٹرامہ سینٹر اینڈ کارڈک سینٹر کورنگی 5 نمبر شامل ہیں۔ ترجمان کانکہنا ہینکہ متعدد بار نوٹس کے باوجود کسی قسم کی کوئی بھی پیش رفت نہیں ہوئی۔ نادہندہ ادراوں کے خلاف کاروائی کیلئے جامع حکمت عملی بنالی ہے۔

واضع رہے کہ این آئی سی ایچ 52 لاکھ 61 ہزار 37 روپے, عبدالمجید صحبیانی کھوکھراپار 26 لاکھ 53 ہزار روپے, آئی سی یو ٹرامہ اینڈ کارڈک سینٹر کورنگی 5 نمبر 33 لاکھ 11 روپے, کراچی سول ہسپتال کا ٹرامہ سینٹر 2کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار روپے۔ سندھ گورنمنٹ ہسپتال نارتھ کراچی 26 لاکھ 32 ہزار روپے, سول سرجن ہسپتال ایم اے جناح روڈ پر 33 لاکھ 98 ہزار سے زائد کی رقم واجب الادا ہے. ترجمان نے کہا ہے کہ 10 اکتوبر کے بعد کسی بھی ڈفالٹر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔