|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2020

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کوئٹہ میں اپوزیشن کا شو فلاپ ہوگا اپوزیشن کو صوبے میں کوئی حمایت حاصل نہیں ہے اپوزیشن کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنا اور میگا پروجیکٹس کو سبوتار کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو آفیسر کلب میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت اوربی این پی کی بلوچستان اسمبلی میں نشستیں ہیں۔

مگرپیپلزپارٹی کی کوئی نشست نہیں،پی ایم ایل ن کی بلوچستان میں صرف ایک نشست ہے ترحمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ جلسہ کیلئے دوسرے علاقوں سے لوگوں کو لانے کی کوشش کی جائیگی اپوزیشن کا پلان تھا کہ ملک بھر سے ٹرین کے زریعے جلسہ کامیاب کرنے کیلئے لوگوں کو کوئٹہ لایا جائے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے اپوزیشن کی تین بڑی جماعتوں نے اپنے حلقوں میں جلسے کرنے کی بجائے بلوچستان کو کیوں چنا۔

پی پی اور ن لیگ کی دور میں بلوچستان کی طرف توجہ نہیں دی گئی لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اپوزیشن نے جلسہ کیلئے11کی بجائے 18اکتوبر کی تاریخ دی ہے، اپوزیشن کی جانب سے اب اس تاریخ کو بھی آگے بڑھانے کی بات ہورہی ہے جلسہ ملتوی کرنے سے ظاہر ہوتاہے کہ اپوزیشن کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے بلوچستان کے عوام اپوزیشن کے جلسے میں کیو ں جائیں جب وہ اقتدار میں تھے۔

تو ان کو بلوچستان یاد نہیں آتا شہباز شریف بار بار پنجاب میں ترقیاتی کام کو یاد کرتے ہیں انہوں نے بلوچستان میں کچھ نہیں کیاترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت اپوزیشن کے جلسہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی جب تک اپوزیشن امن وامان کامسئلہ پیدانہیں کرتی،دفعہ 144کے نفاذ کا ارادہ نہیں ہے۔