|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2020

کوئٹہ: چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکومت کا خاتمہ قریب ہے اس حکومت میں ملک چلانے کی صلاحیت ہی نہیں ہے یہ نااہلون کا ایک ٹولہ ہے نہ انکے پاس تجربہ ہے نہ سیاسی وژن ہے ایک اچھابھلاچلنے والے ملک کو تباہی کے دہانے پرلا کھڑاکردیاگیا ہے ہرطرف مہنگا کاطوفان ہے ان خیالات کا اظہار چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری نے پارٹی رہنمان سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہونے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دورحکومت مین پاکستانی معیشت کو ٹھیک کرکے پاکستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کردیاتھا۔

لوگون کے کاروبار ٹھیک چل رہے تھے مہنگا کنٹرول میں تھاپڑول گیس گندم چینی بھی سستے دامون میں مل رہے تھے اب توغریب عوام مہنگا کے چکی میں پس رہے ہین بدترین مہنگا سے عوام کے چیخین نکل رہے ہیں لیکن حکمران اپنے سیاسی مخالفیں کو فتح کرنے میں لگے ہیں ہمارے دور مین پاکستان امن سکون کا گھوارہ بنا بجلی کے کار خانے موٹرویز سی پیک مسلم لیگ ن کے دور کے کارنامے ہین۔

گیس اور بجلی کے لوڈ شیٹنگ کا خاتمہ بلوچستان اور کراچی کا امن بھی ہمارے دور حکومت میں بحال ہوا موجودہ حکومت نے ریکارڈ توڑ قرضہ لیاہے لیکن ابتک ایک منصوبہ کیلئے ایک اینٹ بھی نھی رکھاہے اپنے تختیان مسلم لیگ ن کے منصوبون پر لگا کر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں عوام ان حکمرانوں سے بیزار ہوچکے ہیں عوام کی نگاہیں مسلم لیگ ن پرہیں۔

اب یہ حکمران عوامی سمندر کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہونگے کوٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا ایک تاریخی جلسہ ہوگا اہل بلوچستان اس جلسہ میں پھر پور انداز شریک ہوگر موجودہ نااہل حکمرانون سے اپنے نفرت کا اظہار کرینگے اور یہ جلسہ حکومت کیلئے ایک ریفرنڈم ہوگاکارکنان جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے اپنے اضلاع میں بھر پور مہم چلائیں۔