|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2020

خاران: پاکستان مسلم لیگ(ن) خاران ضلعی صدر نوابزادہ امیر شہریار خان نوشیروانی صدر رخشان ڈویژن حاجی غلام سرور بلوچ ضلعی نائب صدر میر دادشاہ مینگل‘ اختر بلوچ‘ چودھری سنیل کمار، میر باسط چنال، ارسلان نوشیروانی ضیا شفیع و دیگر ضلعی و تحصیلی عہدیداراں نے محسن پاکستان فخر بلوچستان فرزند خاران سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ کے خلاف غداری کے ناجائز مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نااہل کرپٹ اور سلیکٹ شدہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

جو جنرل ر عبدالقادر بلوچ پے ناجائز الزام لگا کر بلوچستان اور خاران کے دل و دماغ میں اپنے لیئے نفرت کا بیجھ بونا چاہتا ہے جنرل ر عبدالقادر بلوچ کا شمار پاکستان کے ان خیر خواہ شخصیات میں ہوتا ہے جنھوں نے پاکستان کی سالمیت تعمیر و ترقی اور پاکستان کے دفاع کے لیے ہر فورم پر قربانیاں دی ہیں آج اگر بلوچستان میں امن و امان بحال ہے۔

تو یہ افواج پاکستان پاکستان مسلم لیگ ن اور جنرل ر عبدالقادر بلوچ جیسے شخصیات کی مرعون منت سے ہوا ہے موجودہ نشء اور سلیکٹ شدہ حکومت واقعی نشے میں مست ہے جو جنرل ر عبدالقادر بلوچ جیسے ملک و قوم کے لیے قربانیاں دینے والے شخصیات پے غداری کا مقدمہ دائر کرتا ہے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان بشمول نے خاران ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لئے روز اول سے قربانیاں دی ہیں خاران وہ ریاست رہا ہے۔

جس کے نواب امیر حبیب اللہ خان نوشیروانی نے سب سے پہلے قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا موجودہ نا اہل اور کرپٹ حکومت اپنی نااہلی کرپشن اور دونمبری چھپانے کے لیے جنرل ر عبدالقادر بلوچ جیسے بلوچستان کی مٹی سے جنم لینے والے ملک دوست سیاست دانوں کے خلاف جھوٹے مقدمے دائر کر کے بلوچستان بشمول خاران کے عوام کے دلوں میں اپنے لئے نفرت پیدا کرنے سے گریز کرے۔

بلوچستان پاکستان کا شہ رگ ہے اور جنرل ر عبدالقادر بلوچ بلوچستان کے شہ رگ ہیں۔ جنرل ر عبدالقادر بلوچ کا شمار صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ایشیا اور دنیا کے ان کے عظیم ہستیوں میں ہوتا ہے جنھوں نے قوم و آئین کی پاسداری اور ملک کی سالمیت کے لئے کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اب بھی وقت ہے کہ موجودہ کرپٹ اور نااہل حکومت جنرل ر عبدالقادر بلوچ کے خلاف جھوٹے اور ناجائز الزام واپس لے اور جنرل ر عبدالقادر بلوچ سے معذرت کیا جائے۔

کیوں کہ اگر جنرل ر عبدالقادر بلوچ جیسے ریٹائرڈ جنرل، سابق گورنر بلوچستان، سابق وفاقی وزیر غدار ہو سکتے ہیں تو پھر اس ملک و قوم کا خیر خواہ کون پے؟ یہ موجودہ کرپٹ نااہل اور سلیکٹ شدہ حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے جنھوں نے آج سابق جنرل سابق وفاقی وزیر و سابق گورنر پے غداری کا ناجائز الزام لگایا ہے انہیں تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گا۔