|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2020

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مرک مارٹن ڈوادویہ کمپنی مقامی ملازمین کیساتھ ظلم وزیادتی،ملازمین کو بلاوجہ فارغ کرنے اوران کے بقایہ جات ادانہ کرنے جیسے ناروااقدامات سے بازآجائے بلوچستان میں بے روزگاری اورغربت انتہاپر ہے اس کے باوجود مقامی بین الاقوامی کمپنی یا ان کامقامی انتظامیہ ملازمین کے حقوق غضب کرکے ظلم وجبر کر رہے ہیں۔

جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔جماعت اسلامی ہر مظلوم اورمرک مارٹن ڈوملازمین کیساتھ ہیں مرک مارٹن ڈوادویہ کمپنی ملازمین کو جبری فارغ کرنے،بونس ہڑپ کرنے سے بازآتے ہوئے سابقہ مخلص اہل ملازمین کو ان کا جائز حق دیکر بحال کریں اور ان کی بقایہ جات وبونس بھی ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین ایمانداری واخلاص سے کام کریں خون پسینے سے کمپنی کو ترقی دیکر کامیاب بنائیں۔

اور پھر کمپنی یا ان کا انتظامیہ ملازمین کیساتھ زیادتی کریں یہ ظلم کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے مرک مارٹن ڈوادویہ کمپنی مقامی ملازمین کوفی الفور بحال کرتے ہوئے ان کی واجبات بھی ادا کریں ملازمین کے خون پسینے کی کمائی بونس کو ٹھیکیدار یا انتظامیہ کھالیں اس ظلم کے خلاف ہر فرد وادارے کو آوازبلند کرنا چاہیے تاکہ ملازمین کو ان کا جائز حق مل سکیں انتظامیہ وٹھیکیدار اورکمپنی مالکان ملازمین کو ان کاجائز حق فی دے کمپنی کی پیداوارمیں اضافہ کرتے ہوئے نئے نوجوانوں کو بھی ملازمتیں دیں۔

تاکہ کمپنی کا بھی فائدہ ہواور روزگارمیں کمی آسکیں۔جب بلوچستان میں سرکاری سرکاری ملازمین برائے فروخت،غربت وبے روزگاری عام،حکومت وانتظامیہ غافل ہوتو ان حالات میں کم آمدنی والے غرباء ومساکین کے مسائل میں بدترین اضافہ ہوجاتاہے۔حکومت مقامی انڈسٹریزکو وسائل وآسانیاں فراہم کریں تاکہ ترقی وخوشحالی کیساتھ روزگارکی فراہمی یقینی بن جائیں مقامی انڈسٹریز کو بھی روزگارپیدا کرنے کی پالیسی اپنانی چاہیے۔