|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2020

کوئٹہ:پی ٹی آئی ساؤتھ کے رہنماء سہیل ارباب نے کہا ہے کہ کراچی میں ہمارے فلاحی کام مخالفین کو ہضم نہیں ہورہے، ڈرگ اور لینڈمافیازمجھے بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اس لئے ہم پر گینگ وار اور منشیات فروشی کا الزام لگارہے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں۔

ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی ساؤتھ کے رہنماء سہیل ارباب نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں کیونکہ ان سے ہمارے فلاحی کام ہضم نہیں ہورہے ہیں جب کورونا وائرس کی پہلی لہر آئی تھی تو اس دوران ہم نے پورے کراچی میں غرباء میں راشن اور نقدی تقسیم کئے،

احساس پروگرام کے ذریعے مستحق افراد کا برائے راست فائدہ پہنچایااور علاقے سے گینگ وار ومنشیات فروشی کا خاتمہ کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی اب مخالفین کو ہمارے بہترین کارنامہ ہضم نہیں ہورہے ہیں اس لئے منشیات فروشی اور گینگ وار کا الزام لگاکر سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ہماری سیاسی ساکھ کومتاثر کرنا چاہتے ہیں

مگر ان پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے اور ہم غریب عوام کی زندگی بدلنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلائینگے۔ انہوں نے کہاکہ فیصلہ عوام کو ہی کرنا ہے اور اس مقام اور مقبولیت تک عوام نے ہی ہم کو پہنچایاہے جسے اس طرح کے عمل سے متاثر نہیں کیاجاسکتا۔