|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2020

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اخلاق باختگی کا شکار ہے، اپاہج حکمرانوں کی ضیافتوں میں بھی مندوبین کی حاضری چابْک برداروں کے ذمہ لگا دی گئی ہے، یہ بات انہوں نے یہاں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت کی اخلاق باختگی بلوچستان حکومت کی تشکیل سے لیکر سینیٹ و گلگت و بلتستان کے انتخابات تک روئیے میں ظاہر ہوگئی ہے۔

پارلیمنٹ میں قانون سازی کی افادیت واپمیت اور ترجیحات کے اندر ہم آہنگی،قومی سلامتی کے تقاضے نظرانداز کر نے، بجٹ کی منظوری سمیت اپاہچ حکمرانوں کی ضیافتوں میں بھی مندوبین کی حاضری چابْک برداروں کے ذمہ لگادی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس حکمرانی کے تمام اخلاقی جواز ختم ہوچکے ہیں اور وہ محض اپنی مدت پوری کرنے کی خاطر پارلیمنٹ کو بے توقیر، آئین و قانون کی بالا دستی پر سمجھوتے کر رہے ہیں جنکے منفی نتائج ملک کر مرتب ہو رہے ہیں۔