|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2020

کوئٹہ: بلیدہ میں کمسن بچوں سے زیادتی کامعاملہ،جوڈیشل مجسٹریٹ تربت جناب وسیم احمد رئیس نے گرفتارملزم کو7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ گزشتہ روز تربت کے علاقہ بلیدہ بٹ کورے پشت میں 4درندہ صفت ملزمان کی جانب سے 2کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیس میں گرفتار ملزم صغیر کو بلیدہ پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ تربت جناب وسیم احمد رئیس کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت کے جج نے ملزم کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،ایس ایچ اوبلیدہ شیر جان کے مطابق گرفتار ملزمان کو ریمانڈ پرلیکر تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ اس کے دیگر تین ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔