|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2020

کوئٹہ: سناڑی اور زگر مینگل قبائل میں خونی تنازعہ کے تصفیہ کیلئے سراوان ہاس کوئٹہ میں ثالثین کا جرگہ منعقدہ ہوا جرگہ میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا،آئندہ جرگہ 23 نو مبر کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سراوان ہاس کوئٹہ میں سناڑی اور زگر مینگل قبائل کے درمیان جاری خونی تنازعہ کے تصفیہ۔

کیلئے فریقین کی جانب سے نامزد کردہ ثالثین کا غیر معمولی جرگہ منعقدہ ہوا جرگہ میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی،انور ساجدی، میر اسد اللہ بلوچ، اور میر ضیااللہ لانگو شریک ہوئے جرگہ میں تنازعے کے حل کیلئے اب تک ہونے والی پیشرفت،مختلف امور اور فریقین کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔ ثالثین کا آئندہ جرگہ 23 نومبر کو ہوگا۔