|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2020

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان و چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے مطالبہ کیا ہے کہ خان آف قلات کے ساتھ قائد اعظم کے دستخط سے standstill agreement پر عملدرآمد کیا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کا موقف. اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا محمد علی جناح کی قول فلسطین سے وابستہ ہے۔

لیکن خان قلات کے ساتھ اپنے دستخطوں سے standstill agreement کی شکل میں قول کیا تھا اس سے روح گردانی ان کی دہرے معیار کی عکاسی کرتی ہے، اس قول پہ بھی عملدرآمد ہونی چاہیے۔