|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2020

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں چلڈرن ایمرجنسی رسپانس سینٹر کا کامیاب آغاز کردیا۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم صوبہ کے تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں بچوں کے علاج کے لیے چلڈرن ایمرجنسی ٹیلی میڈیسن سیٹلائٹ سینٹرز کے قیام کے لیے منصوبہ بنارہے ہیں۔