|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2020

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ٹیلیفونک رابط کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کی تیمارداری کی اور صحت بارے دریافت کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کی ملکی سیاست اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ٹیلی فونک گفتگو میں پشاور کے جلسہ پر مختصر بات چیت کی گئی۔

اور پی ڈی ایم کی حکمت عملی میں حائل رکاوٹوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ 13 دسمبر کے لاہور جلسہ اور تحریک کے اگلے مرحلہ پر مشاورت کی گئی،ذرائع کے مطابق نوازشریف کی جانب سے یقین دھانی کروائی گئی ہے کہ پی ڈی ایم کے ہر فیصلہ پر عملدرآمد کرائیں گے۔نوازشریف کا کہناتھاکہ پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طبیعت کی نا سازی کے باعث پشاور جلسہ میں نوازشریف کا ویڈیو خطاب نہ ہونے کا امکان ہے۔