|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2020

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ ظہوراحمد بلیدی نے شہید ایوب بلیدی کی علاقے کے عوام کیلئے گران خدمات کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مو صوف نے علاقے میں سماجی خدمت،سیاسی جدو جہد اور عوامی مفاد کی داغ بیل ڈاالی جواب تک ان کے جا نیشنوں کو مفا دعا مہ سے متعلق مسائل کے حل کیلئے رہنمائی فراہم کرتی آرہی ہے انہوں نے کہا کہ ایوب بلیدی ایک نڈر اور بے باک لیڈ ر تھے۔

جنہوں نے علاقے کے عوام کی ترقی وخو شحالی کیلئے دن رات محنت کی وہ اپنے حلقے کے پسے ہوئے طبقے کی سماجی بہبود کیلئے ایک موثر اور تو انا آواز تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ شہید ایوب بلیدی اپنے حلقے سے منتخب ہوکر صوبائی وزیر بنے اور کم حر صے میں علاقے کے عوام بے لوث خدمت کی اور آخر ی دم تک عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار رہے ان کو ان کی گراں ندا مات کے پیش نظر آج بھی عوامی سطح پر یاد کیا جاتا ہے۔

میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ شہید ایوب بلیدی کی متا ثر کن شخصیت اور سیاسی بصیرت آج تک ان کو عوامی خدمت اور سماجی بہبود کے کاموں سے ملی ان کی رہنما ئی کر تی آرہی ہے۔صوبائی وزیر نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید ایوب بلیدی کے درجات کو بلند کریں اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں۔