|

وقتِ اشاعت :   November 22 – 2020

ڈیرہ مراد جمالی:نصیر آباد پولیس نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اوچ پاور پلانٹ ڈیرہ مرادجمالی کے قریب رہائش پذیر کسانوں زمینداروں قریبی آبادی کی رجسڑیشن شروع کردی ہے پولیس کے مطابق موسم سرما کے دوران اوچ پاور پلانٹ کے قریب مستونگ کوئٹہ خضدار قلات سے مختلف اقوام کے افراد بڑے پیمانے پر رہائش پذیر ہوتے ہیں حفاظتی اقدام کے پیش نظر مکمل کوائف حاصل کیئے جارہے ہیں

اور ایس ایس پی نصیر آباد عبدالحئی عامر بلوچ کی ہدایت پر اوچ پاور پلانٹ پولیس چوکی کے انچارج غلام سرور گولہ نے سیکورٹی سخت کرکے پولیس گشت میں بھی اضافی کردیا گیا ہے اوچ پاور پلانٹ سے گزرنے والے قریبی راستوں پر آنے جانے والوں کی پوچھ گچھ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔