|

وقتِ اشاعت :   November 23 – 2020

خان گڑھ: خان گڑھ‘ ڈیرہ غازی خان‘ راجن پور بلوچستان کے اٹوٹ انگ ہیں انہیں بلوچستان میں شامل کیا جائے بلوچستان قوم کو متحد و منظم کرنے کی جدوجہد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں جاری ہے تاریخ‘ ثقافتی بنیادوں پر صوبوں کی از سر نو تشکیل کی جائے ان خیالات کا اظہار ضلعی کنونشن جیکب آباد (خان گڑھ) سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کنونشن کے مہمان خاص آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ‘ اعزازی مہمان مرکزی فنانس سیکرٹری ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی‘ مرکزی کمیٹی کے ممبر میر خورشید جمالدینی‘ میر نذیر احمد کھوسہ‘ عبدالغفور مینگل‘ ضلعی صدر گلاب خان مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رفیق بلوچ نے سر انجام دیئے ضلع کونسل اور کنونشن میں انتخابات کا مکمل کیا گیا پارٹی کو فعال و متحرک کیلئے تجاویز بھی دی گئیں ضلعی کونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا راجن پور‘ ڈیرہ غازی خان‘ جیکب آباد بلوچستان کے تاریخی علاقے ہیں از سر نو صوبوں کی تشکیل کی جائے تاریخی‘ ثقافتی‘ لسانی بنیادوں پر بلوچستان کے علاقوں بلوچستان میں شامل کئے جائیں۔

یہ ہمارے آباؤاجداد کی سرزمین ہیں پارٹی نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے اور ہم جغرافیائی حدود میں بلوچ علاقوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے ثابت قدمی کے ساتھ جدوجہد جاری ہے تاریخ کو جھٹلانا ممکن نہیں مقررین نے کہا کہ جہاں بھی بلوچ قوم کے فرزند رہتے ہیں انہیں دانستہ طور پر پسماندہ‘ بدحال‘ انسانی بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کی سازش کی گئیں بی این پی کی جدوجہد زبان‘ ثقافتی‘ تہذیب کی حفاظت کے ساتھ ساتھ قومی حقوق کا حصول بھی ہے۔

سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں قومی جمہوری سیاسی اصولوں کے تحت ہم ثابت قدم ہو کر آگے بڑھ رہے ہیں حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ضلعی کونشن کے آخر میں انتخابات کرائے گئے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین مرکزی فنانس سیکرٹری ایم پی اے ملک نصیر احمد شاہوانی‘ جبکہ ممبران میں میر خورشید جمالدینی‘ عبدالغفور مینگل تھے نتائج کے مطابق میر گلاب بلوچ ضلعی صدر‘ محمد نور پندرانی سینئر نائب صدر‘ نائب صدر محمد عمر بلوچ۔

جنرل سیکرٹری حسین جان بلوچ‘ ڈپٹی سیکرٹری احمد علی احمد‘ جوائنٹ سیکرٹری مختار علی مینگل‘ انفارمیشن سیکرٹری عرفان علی بلوچ‘ فنانس سیکرٹری محمد علی شاہوانی‘ خواتین سیکرٹری گلشن بانو‘ لیبر سیکرٹری محمد ہارون‘ کسان و ماہی گیر سیکرٹری مور خان بلوچ‘ ہیومن رائٹس سیکرٹری علی نواز بلوچ‘ پروفیشنل سیکرٹری محمد ابراہیم بلوچ منتخب ہوئے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی گئی پارٹی کو خان گڑھ میں مزید مضبوط و منظم بنائیں گے۔