|

وقتِ اشاعت :   November 23 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینٹر منظور احمد کاکڑ سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی اور میر شعیب نوشیروانی سے نوشیروانی ہاؤس میں ملاقات کیاجس میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے پارٹی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ میر عبدالکریم نوشیروانی اور میر شعیب نوشیروانی کے پارٹی اور عوامی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

ہم میر عبدالکریم نوشیروانی اور میر شعیب نوشیروانی کو پارٹی اور عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان بھر اور رخشان ڈویژن میں مکمل فعال اور منظم پارٹی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان پارٹی صدر جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور انشاء اللہ بلدیاتی اور جنرل الیکشن میں بلوچستان بھرمیں باپ پارٹی اکثریتی پارلیمانی پارٹی بن جائے گی۔

سینئر منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ پارٹی کے ورکرز کے مسائل ومشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کی مدد سے پارٹی کو خاران ضلع سمیت پورے رخشان ڈویژن میں بلوچستان عوامی پارٹی مکمل فعال اور منظم سیاسی و عوامی طاقت بن چکی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور باقی سینئر پارٹی رہنماؤں کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی آنے والے الیکشن میں بلوچستان بھرمیں کلین سوپ کرے گی۔