|

وقتِ اشاعت :   November 23 – 2020

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر برائے سماجی بہبود اعجاز شاہ شیرازی کو طبیعت ناساز ہونےکے باعث  اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مشیر وزیر اعلیٰ سندھ کے بھتیجے امیر حیدر شیرازی کے مطابق اعجاز شاہ شیرازی کو  انتہائی نگہداشت کے شعبے ( آئی سی یو) میں منتقل کیاگیا ہے۔

امیر حیدر شیرازی کے مطابق اعجاز شاہ شیرازی کچھ دن قبل کوروناوائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

اعجاز شاہ شیرازی کے اہلخانہ نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کی ہے۔

خیال رہےکہ گذشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔