|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2020

کوئٹہ: صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس بلوچستان میں شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام اور جان ومال کی حفاظت کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے موٹر وے پولیس اپنی کاوشوں سے شاہراہوں پر حادثات میں کمی لا کر مزید قیمتی جانوں کو بچا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ بلوچستان میں شاہراہیں زیادہ تر یک رویہ ہیں جسکی وجہ سے ان شاہراہوں پر خاص کر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر آئیروز حادثات رونما ہو رہے ہیں ہم سب کو مل کر ان حادثات کی وجوہات پر غور کرنا ہوگا کیونکہ بلوچستان میں جتنی جانوں کا ضیاع ان شاہراہوں پر ہوا ہے اتنا نقصان دہشتگردی سے بھی نہیں ہوا حادثات کی روک تھام کے لیے موٹر وے پولیس کو مزید سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اس حوالے سے موٹر وے پولیس شاہراہ پر تیز رفتاری،سرچ لایٹس اور خاص کر شاہراہ پر موٹر ساہیکل سواروں کو سخت ہدایات دیں اور ان ہدایات پر سختی سے عمل کروائیں۔

اسکے علاوہ موٹر وے پولیس حادثات سے روک تھام اور حفاظت کے بارے میں ہر ضلع میں آگاہی پروگرام کا انعقاد کریں جہاں عوام اور خاص کر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدہ داروں کو روڈ سیفٹی کے بارے میں تربیت دیں۔صوبائی مشیر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان میں قومی شاہراہوں کو دو رویہ کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اس حوالے سے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے بارے فزیبلیٹی رپورٹ بن گی ہے انشائاللہ بہت جلد کوئٹہ کراچی شاہراہ دو رویہ بن جایگی صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی نے موٹر وے پولیس کے افسران رزاق کاکڑ،ضیاء اچکزئی،اور محمد اکرم جیسے ایماندار افسران کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان جیسے ایماندار افسران کی کوششوں سے مسافروں کا گرا ہوا سامان لوٹانے میں مدد ملی۔